لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، رانا ثنااللہ

جمعرات 24 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

مزید پڑھیں:سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ اسلام آباد میں کنٹینرز حفاظتی اقدامات کے طور پر رکھے گئے ہیں، کنٹینرز سڑک کنارے موجود ہیں اور سڑکیں کھلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت سے بیک ڈور رابطے اب بھی جاری ہیں، تاہم لانگ مارچ مؤخر ہونے تک مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ لانگ مارچ سے متعلق صرف بیانات دیے جارہے ہیں، عملی طور پر مارچ نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد کو ’سومنات‘ بنانے کا دعویٰ کرنے والا 24 گھنٹے گزرنے سے پہلے ہی بھاگ نکلا، خواجہ آصف

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کسی کو بھی چڑھ دوڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp