واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے رابطوں کے نئے ٹیب میں سالگرہ کی یاد دہانی کا فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی، جس کے تحت ایپ آئی فون کی کانٹیکٹس ایپ میں محفوظ سالگرہ کی تاریخ خودکار طور پر دکھائے گی اور صارف کو اسے الگ سے درج کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
واٹس ایپ کا نیا فیچر آئی فون کی ایڈریس بک میں پہلے سے محفوظ سالگرہ کی تاریخیں استعمال کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پلس صارفین کے لیے ایموجی ری ایکشنز میں بڑی سہولت
ویب بیٹا انفو کے مطابق یہ سہولت آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں سامنے آئی ہے، جس میں نیچے موجود نیویگیشن بار میں موجودہ اپ ڈیٹس ٹیب کی جگہ ایک مخصوص کانٹیکٹس ٹیب شامل کیا جارہا ہے۔
اس تبدیلی کے بعد اسٹیٹس اپ ڈیٹس اور چینلز کو چیٹس ٹیب میں منتقل کیا جائے گا، جبکہ نئے کانٹیکٹس ٹیب میں صارف کے رابطوں اور ان کی آن لائن سرگرمی سے متعلق معلومات دکھائی جائیں گی۔
واٹس ایپ اپنی الگ سالگرہ کی ڈیٹا بیس تیار نہیں کرے گا بلکہ آئی فون کی کانٹیکٹس ایپ میں محفوظ سالگرہ کی تاریخیں اسکین کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر، انٹرنیٹ کے بغیر بھی پیغام تحریر کرنے کی سہولت
جن صارفین نے پہلے ہی آئی فون کانٹیکٹس میں اپنے رابطوں کی سالگرہ کی تاریخیں محفوظ کر رکھی ہیں، انہیں واٹس ایپ استعمال کرتے وقت یاد دہانی نظر آئے گی، جبکہ جن رابطوں کی سالگرہ محفوظ نہیں، وہ آئی فون کی کانٹیکٹس ایپ میں یہ معلومات شامل کرسکتے ہیں۔
یہ یاد دہانی آئی او ایس کے بیٹا ورژن 26.38.10.18 میں سامنے آئی ہے، جو اس وقت ٹیسٹ فلائٹ پر دستیاب ہے۔ اس میں رابطے کے نام کے نیچے کیک کے ایموجی کے ساتھ برتھ ڈے ٹوڈے کا عنوان دکھائی دیتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سالگرہ کی یاد دہانی پورے دن نظر آتی رہے گی، اس لیے صارف کے بروقت کانٹیکٹس ٹیب نہ کھولنے کی صورت میں بھی یاد دہانی نظر انداز ہونے کا امکان کم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کی پرائیویسی خطرے میں؟ یہ 5 سیٹنگز فوراً چیک کریں
واٹس ایپ کے مطابق کانٹیکٹس ٹیب صرف فون بک تک محدود نہیں ہوگا بلکہ اس میں رابطوں کے اسٹیٹس، حالیہ سرگرمی اور سالگرہ سمیت دیگر معلومات بھی شامل ہوں گی۔













