پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مؤخر: 5 اکتوبر کو یوم فتح منائیں گے، سہیل آفریدی

جمعہ 25 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 4 اکتوبر کو روانہ ہوگا اور 5 اکتوبر کو یوم فتح منایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سومنات نہیں، پی ٹی آئی کی یہ آخری کوشش ہوگی، اس کے بعد رخ نہیں کرسکیں گے، خواجہ آصف

پریس کانفرنس میں سہیل آفریدی نے کہا کہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ سے متعلق تمام تفصیلات زیر غور آئیں احتجاج پرامن ہوگا اور آئین نے پرامن احتجاج کی اجازت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ حقیقی آزادی کے لیے ہے احتجاج کو مؤخر کرنا سیاسی حکمت عملی تھی تاہم 4 اکتوبر کو کارکن روانہ ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کارکنوں میں اس بار جو غصہ ہے ایسا غصہ تاریخ میں نہیں دیکھا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے بعد بھی مذاکرات اور ڈائیلاگ جاری رہیں گے۔

سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کی گرفتاریوں اور پولیس کے ساتھ رویے کے بجائے معاملات کو سیاسی طور پر حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کو تقسیم نہیں ہونے دے گی۔

مزید پڑھیے: پی ٹی آئی احتجاج: اسلام آباد میں راستوں کی صورتحال کیا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کھولا جائے اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیا جائے بصورت دیگر پی ٹی آئی کارکن اپنا احتجاج کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp