پاکستان کے معروف باکسر عثمان وزیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
میدان میں کامیابی سمیٹنے کے بعد عثمان وزیر نے اپنی اس اہم فتح کو افواجِ پاکستان کے شہداء کے نام معنون کیا۔ انہوں نے بالخصوص خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے یہ جیت ان کے نام کی۔
اس اہم کامیابی کے ساتھ ہی عثمان وزیر نے ‘ڈبلیو بی اے (WBA) گولڈ ٹائٹل’ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔ باکسر کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی اپنے اگلے ٹائٹل مقابلے (گولڈ فائٹ) کی تاریخ اور تفصیلات کا باضابطہ اعلان کریں گے۔













