کشمیر کونسل انتخابات: مشتاق منہاس،چوہدری سعید، چوہدری منظور ن لیگ کے امیدوار نامزد

پیر 28 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کشمیر کونسل کی خالی نشستوں پر پارٹی کے 3 امیدواروں کو نامزد کردیا۔

میاں محمد نواز شریف کی جانب سے میرپور سے چوہدری محمد سعید، باغ سے مشتاق منہاس اور مظفرآباد سے چوہدری منظور کو بطور امیدوار ممبر کشمیر کونسل نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر کونسل کی 4 نشستیں خالی ہوئی تھیں، جن پر انتخابی عمل کے لیے سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدوار میدان میں اتارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) چوہدری لطیف اکبر کو کشمیر کونسل کی نشست کے لیے پارٹی ٹکٹ پہلے ہی جاری کرچکی ہے۔

کشمیر کونسل کے انتخابات 12 اکتوبر کو آزاد جموں کشمیر اسمبلی میں ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp