پاکستان کے ایک دیہی علاقے سے سامنے آنے والی جانور پر مبینہ تشدد کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں روایتی لباس میں ملبوس چند افراد کھیتوں کے درمیان ایک کتے کے گرد جمع دکھائی دیتے ہیں، جبکہ ایک شخص مبینہ طور پر جلتی ہوئی آتش بازی جیسی چیز کتے کے قریب لے جاتا ہے۔ ویڈیو میں کتا مزاحمت کرتے ہوئے خود کو بچانے کی کوشش کرتا دکھائی دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تشدد کا نشانہ بننے والی اونٹنی کی تھرپارکر کی عدالت میں پیشی
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بے زبان جانور کے ساتھ مبینہ بدسلوکی پر شدید افسوس اور تشویش کا اظہار کیا۔ صارفین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو میں موجود افراد کی شناخت کی جائے اور جانور پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے
ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا ہے ایسی ویڈیوز دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ ہم بحثیت قوم کتنے گر چکے ہیں، کیا جتنے لوگ اس ویڈیو میں موجود ہیں سارے کے سارے جانور ہیں؟ کسی ایک نے بھی نہیں کہا کہ بے زبان جانور ہے اس کو تکلیف مت پہنچاؤ۔ ان لوگوں کو اللہ کے قہر سے بھی ڈر نہیں لگتا؟
ایسی ویڈیوز دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ ہم بحثیت قوم کتنے گر چکے ہیں، کیا جتنے لوگ اس ویڈیو میں موجود ہیں سارے کے سارے جانور ہیں؟ کسی ایک نے بھی نہیں کہا کہ بے زبان جانور ہے اسکو تکلیف مت پہنچاؤ۔۔ان لوگوں کو اللہ کے قہر سے بھی ڈر نہیں لگتا؟ https://t.co/CCCFO9T58g
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) September 27, 2026
اسرار احمد راجپوت نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کہ اگر یہ کام یورپ میں کرتے تو 10,10 سال قید کنفرم ملنی تھی اور کوئی وکیل مقدمہ بھی نہ لیتا، اس کو انسانیت کہتے ہیں۔ مگر افسوس یہ پاکستان میں ہوا ہے۔
اگر یہ کام یورپ میں کرتے تو دس دس سال قید کنفرم ملنی تھی ، اور کوئی وکیل مقدمہ بھی نہ لیتا ، اسکو انسانیت کہتے ہیں۔ مگر افسوس یہ پاکستان میں ہوا ہے#Athar #Copy #Paste pic.twitter.com/LYZJYeaD6D
— Israr Ahmed Rajpoot (@ia_rajpoot) September 27, 2026
حاجرہ خان نے کہا کہ زمین پر اس سے زیادہ گھناؤنی درندگی اور کیا ہوگی؟ ایک بے بس اور معصوم کتے کو اذیت دے کر یہ لوگ ہنس رہے ہیں۔ یہ منظر انسانیت، رحم اور اخلاقی اقدار پر ایک ہولناک سوالیہ نشان ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے جہنم زمین پر اتر آئی ہو، یہ منظر واقعی جہنم سے کم نہیں۔
The worst evil on earth is these disgusting so called single cell mouth breathing gutter ridden gremlins .
Look at them torturing a helpless innocent dog and laughing .
Hell is on earth. This is HELL https://t.co/Jwafn2tUSX— Hajraa Khan (@hkptweetsx) September 27, 2026














