وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

بدھ 30 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر، اکتوبر میں ترسیلاتِ زر 3.4 ارب ڈالر سے زائد

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا۔

دورہ اقوام متحدہ کے دوران وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں اور اعلیٰ حکام سے اہم دوطرفہ اور کثیرالجہتی ملاقاتیں کیں، جن میں عالمی سطح پر امن، سلامتی، ترقی اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کا مؤقف اجاگر کیا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات، میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت

وزیراعظم نے عالمی مالیاتی اداروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کے فروغ کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp