بھارت کے کپتان شبمن گل کے ناقابل شکست 223 رنز کی تاریخ ساز اننگز کی بدولت بھارت نے ویسٹ انڈیز کا 406 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف باآسانی حاصل کر کے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا اپنا سب سے بڑا ہدف بھی کر لیا ہے۔
بھارتی کپتان شبمن گل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 117 گیندوں پر اپنی ڈبل سینچری مکمل کی، جو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین ڈبل سینچری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شبمن گل کی وہ غلطی جو بھارتی کرکٹ بورڈ کو 250 کروڑ روپے کے نقصان سے دوچار کرسکتی ہے؟
ان کا ناٹ آؤٹ 223 رنز کا اسکور ان کے کیریئر کا بہترین انفرادی اسکور بن گیا ہے۔ اس شاہکار اننگز کے ساتھ ہی وہ روہت شرما کے بعد ون ڈے میں ایک سے زیادہ ڈبل سینچریاں بنانے والے دنیا کے دوسرے بیٹر بن گئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کی تاریخی اننگز اور 3 سینچریاں
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 405 رنز بنائے تھے، جو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں ان کا پہلا 400 پلس اسکور تھا۔
کیریبین ٹیم کی جانب سے جون کیمبل نے 19 ویں اوور میں سینچری مکمل کی، جبکہ شائی ہوپ اور امیر جنگو نے بھی شاندار سینچریاں اسکور کر کے اپنی ٹیم کو مجموعی طور پر ایک پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کرنے میں مدد فراہم کی۔
اوپنرز کا جارحانہ آغاز اور ہدف کا تعاقب
ویسٹ انڈیز کے 406 رنز کے ہدف کے جواب میں بھارتی اوپنرزشبمن گل اور روہت شرما نے ابتدا سے ہی کیریبین بولرز پر جارحانہ حملہ کیا۔ دونوں بیٹرز نے اننگز کے پہلے نصف میں ہی میچ کا نقشہ بدل دیا اور مسلسل باؤنڈریز لگا کر ویسٹ انڈیز کو مقابلے سے مکمل طور پر باہر کر دیا۔
مزید پڑھیں:شبمن گل سے علیحدگی کے بعد سارہ ٹنڈولکر کس بالی ووڈ اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟
ون ڈے کرکٹ میں 406 رنز کا ہدف حاصل کرنا بھارتی کرکٹ تاریخ کا سب سے بڑا کامیاب ہدف حاصل کرنا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بھی بھارت کا سب سے بڑا ہدف 406 رنز ہی ہے جو انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہی حاصل کیا تھا۔
ون ڈے کرکٹ میں 400 سے زیادہ رنز کے ہدف کا تعاقب کرنا انتہائی نایاب کھیل تصور کیا جاتا ہے۔
ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑا کامیاب ہدف 435 رنز کا ہے جو جنوبی افریقہ نے 2006 میں آسٹریلیا کے خلاف حاصل کیا تھا، تاہم گوہاٹی میں بھارت کا 406 رنز کا تعاقب ایشیائی ٹیموں کی جانب سے کھیلی جانے والی بہترین اور یادگار ترین اننگز کے طور پر تاریخ میں درج ہو گیا ہے۔














