حیات آباد میں سرکاری اراضی پر غیرقانونی شادی ہال کی تعمیر،محکمہ اینٹی کرپشن نے 8 افرادکونامزد کردیا

جمعرات 1 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن نے انکوائری مکمل ہونے کے بعد حیات آباد فیز ٹو میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی شادی ہال تعمیر پر پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 7 افسران سمیت ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگانا حکومت کی نااہلی ہوگی، لیاقت بلوچ

پی ڈی اے کے سابق ڈی جی ریاض علی کوبھی نامزد کیاگیاہے محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق سرکاری اراضی کو غیرقانونی طو رپر شادی ہال کے لیے من پسند شخص کودینے پر تفتیش کاآغاز کیاگیاتھاانکوائری مکمل ہونے پر پی ڈی اے کے 7 افسران کو نامزد کیاگیاہے

مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی باتیں، کیا صوبائی حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا؟

جن میں سے 4 افسران پی ڈی اے کے حاضر سروس، 2 سابق اور ایک ٹھیکیدار شامل ہے۔ چاروں حاضر سروس ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp