مریم نواز سے یورپی پارلیمنٹ رکن میری فاطمہ خان ہولچ کی ملاقات، تجارت و ٹیکنالوجی پر گفتگو

جمعرات 1 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی پارلیمنٹ کی رکن میری فاطمہ خان ہولچ نے ملاقات کی، جس میں زراعت، آئی ٹی و ٹیکنالوجی کے فروغ اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میری فاطمہ خان ہولچ نے پنجاب میں جاری عوامی فلاحی منصوبوں کو سراہا، جبکہ یورپی وفد نے اقلیتوں کے لیے مینارٹی کارڈ کے اقدام کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کا 10 روزہ بسنت کا تحفہ، لاہوری کیا کہتے ہیں؟

مریم نواز شریف نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے، دونوں جانب تجارتی اور معاشی تعاون مزید بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp