کوئٹہ میں سریاب سے کچلاک کے درمیان بلوچستان کی پہلی ماس ٹرانزٹ ٹرین سروس جناح پیپلز ٹرین کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے سروس کا افتتاح کیا۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین سروس کا افتتاح، بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کے لیے مفت سفر کا اعلان
جناح پیپلز ٹرین 32 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک پر چلائی جائے گی، جس کے لیے 7 اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ 2 بوگیوں پر مشتمل ٹرین میں 198 مسافروں کے بیٹھنے اور 30 کے کھڑے ہوکر سفر کرنے کی گنجائش ہے۔
ٹرین کا کرایہ 50 سے 100 روپے تک تجویز کیا گیا ہے، جبکہ بزرگ اور معذور شہری مفت سفر کرسکیں گے۔ سروس کا مقصد شہریوں کو کم خرچ اور محفوظ سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ کوئٹہ کی شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ کم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: ریلوے ٹریک پر مرمتی کام، بلوچستان سے ٹرین سروس ایک روز کے لیے معطل
وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطابق مستقبل میں ٹرین سروس کو بوستان سے مستونگ تک توسیع دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔













