پاکستان ریلوے نے ریلوے ٹریک پر مرمتی کام کے باعث بلوچستان سے ٹرین سروس آج (جمعرات) ایک روز کے لیے معطل کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر جاری مرمت اور بحالی کے کام کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ٹرین آپریشن محفوظ طریقے سے بحال کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان ریلوے کی آمدن 88 ارب سے بڑھ کر 115 ارب روپے ہوگئی، جلد نئے فریٹ منصوبے شروع کریں گے، حنیف عباسی
حکام کے مطابق آج کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی منسوخ کر دی گئی ہے، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس صرف جیکب آباد تک چلائی جائے گی اور وہاں سے آگے سفر نہیں کرے گی۔
پاکستان ریلوے نے متاثرہ مسافروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ منسوخ ہونے والی ٹرینوں کے ٹکٹوں کی مکمل رقم واپس کی جائے گی۔














