کوہاٹ روڈ پر گیس لیکج سے دھماکا، 3 بچے جاں بحق، 2 افراد زخمی

ہفتہ 24 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے کوہاٹ روڈ دورہ چوک گلی نمبر 4 میں مبینہ گیس لیکج دھماکے کے باعث مکان کی چھت منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں اور 2 افراد زخمی ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل اور ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئیں اور سرچ آپریشن کے دوران ملبے تلے سے 5 افراد کو نکالا گیا۔

ریسکیو 1122 نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے میاں بیوی مرنے والے بچوں کے والدین ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ہونے والوں اور میتوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد خود موقع پر آپریشن کی نگرانی کے لیے موجود رہے۔

ریسکیو1122 کی 8 ایمبولینسز، 3 ریسکیو وہیکلز اور 72 ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں زنیرہ عمر 8 سال، احمد عمر 4 سال، جلیل عمر 3 سال شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے اور ان کی اہلیہ بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم