اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا اس طرح کل ذخیرہ اب 21.44 ارب ڈالر ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی روپیہ مزید مستحکم، ڈالر کتنے کا ہوگیا؟
مرکزی بینک کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 25 ستمبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ذخائر میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اضافے کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 21 ارب 43 کروڑ 92 لاکھ ڈالر (21.439 ارب ڈالر) تک پہنچ گئے ہیں جو اس رپورٹ شدہ مدت میں بلند ترین سطح ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 25 ستمبر تک ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 77 کروڑ 10 لاکھ ڈالر (26.771 ارب ڈالر) رہے جبکہ ایک ہفتہ قبل یہ 26.811 ارب ڈالر تھے۔
مجموعی ذخائر میں سے 21.439 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے پاس ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ ذخائر 5.332 ارب ڈالر ہیں۔م
مزید پڑھیے: زرمبادلہ کے ذخائر کی بلند ترین سطح، وزیراعظم نے 21.4 ارب ڈالر کو اہم سنگِ میل قرار دے دیا
مرکزی بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ 25 ستمبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایس بی پی کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 39 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 21,439.2 ملین ڈالر تک پہنچ گئے۔














