کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے مکمل شیڈول کا اعلان، پاکستان، بھارت گروپ میچ 10 اکتوبر کو ہوگا

جمعرات 1 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں شیڈول مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کا باقاعدہ آغاز 2 اکتوبر سے ہوگا جبکہ فائنل 21 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

افریقی سرزمین پر طویل عرصے بعد کرکٹ کے سب سے بڑے میلے کی واپسی ہو رہی ہے۔ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز 2 اکتوبر کو ونڈہوک میں 3 ٹیموں پر مشتمل سپر سیریز سے ہوگا، جس میں گروپ اسٹیج کی آخری ٹیم کا فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خبر، ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے لیے درخواستیں طلب، تاریخ کا بھی اعلان

بقیہ 12 ٹیموں کو 6 ، 6 کے 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں بھارت، آسٹریلیا، پاکستان، افغانستان، زمبابوے اور کوالیفائر اے شامل ہیں۔

گروپ بی میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، انگلینڈ، بنگلہ دیش اور کوالیفائر بی مدمقابل ہوں گے۔

اہم مقابلے اور روایتی حریفوں کا ٹاکرا

گروپ اسٹیج کا آغاز 7 اکتوبر کو کیپ ٹاؤن میں 2023 کے فائنل کی طرز پر دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ سے ہوگا۔

شریک میزبان جنوبی افریقہ اور زمبابوے بالترتیب 9 اور 11 اکتوبر کو اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ جنوبی افریقہ کیپ ٹاؤن میں نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گا جبکہ زمبابوے بولاوایو میں افغانستان کے مدمقابل ہوگا۔

شائقین کی نظریں 10 اکتوبر پر مرکوز ہوں گی جب جوہانسبرگ کے میدان میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

نمیبیا کرکٹ گراؤنڈ کا آخری میچ 13 اکتوبر کو انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ وکٹوریہ فالز کے نئے گراؤنڈ میں گروپ اسٹیج کا آخری میچ بھارت اور زمبابوے کے درمیان ہوگا۔

کوالیفکیشن اور سپر 7 فارمیٹ

ٹورنامنٹ کی 14 ٹیموں میں سے جنوبی افریقہ اور زمبابوے نے میزبان ہونے کی حیثیت سے براہ راست کوالیفائی کیا ہے، جبکہ 30 ستمبر 2026 کی کٹ آف تاریخ تک آئی سی سی مینز ون ڈے رینکنگ کی بہترین 8 ٹیمیں بھی براہ راست جگہ بنائیں گی۔ بقیہ 4 نشستوں کا فیصلہ کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے ذریعے ہوگا۔

ہر گروپ کی ٹاپ 3 ٹیمیں اور دونوں گروپس میں سے بہتر چوتھے نمبر والی ٹیم سپر 7 مرحلے میں داخل ہوں گی۔ اس مرحلے میں گروپ اسٹیج کے کوئی پوائنٹس آگے نہیں جائیں گے اور ہر ٹیم 25 اکتوبر سے  14 نومبر تک مزید 6 میچ کھیلے گی۔

شائقین کی سہولت کے لیے ٹیموں کو پہلے سے سپر 7 پوزیشنز الاٹ کی گئی ہیں تاکہ وہ اپنے سفر اور ٹکٹس کی پیشگی منصوبہ بندی کر سکیں۔

پری سیڈڈ الاٹمنٹس کچھ یوں ہیں، اے 1 (بھارت)، اے 2  (آسٹریلیا)، اے 3  (پاکستان)، اے بی 4  (انگلینڈ)، بی 1  (نیوزی لینڈ)، بی 2  (جنوبی افریقہ)، بی 3  (سری لنکا)۔ اگر کوئی غیر سیڈڈ ٹیم کوالیفائی کرتی ہے تو وہ اس سیڈڈ ٹیم کی جگہ لے گی جسے اس نے باہر کیا ہوگا۔

سیمی فائنلز، فائنل اور وینیوز

سپر 7 مرحلے کے بعد ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ پہلا سیمی فائنل 17 نومبر کو کیپ ٹاؤن اور دوسرا 18’ نومبر کو شوانے میں ہوگا۔

فائنل 21 نومبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ تمام ناک آؤٹ میچز کے لیے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ٹکر کا مقابلہ پھر ہوگا، ورلڈ کپ 2027 میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کرنے کا امکان

ٹورنامنٹ مجموعی طور پر 12 وینیوز پر کھیلا جائے گا۔ نمیبیا کے شہر ونڈہوک میں سپر سیریز اور گروپ اسٹیج کے میچز ہوں گے۔

زمبابوے میں ہرارے، بولاوایو اور وکٹوریہ فالز، جبکہ جنوبی افریقہ میں کیپ ٹاؤن، پارل، جوہانسبرگ، شوانے، بلوم فونٹین، ڈربن، کوگومپو سٹی اور گقیبرہا میزبان ہوں گے۔

آئی سی سی چیئرمین کا بیان

آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے اس موقع پر کہا کہ شیڈول کا اعلان اور ٹکٹ بیلٹ کا آغاز اس عظیم ٹورنامنٹ کی جانب اہم سنگ میل ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کرکٹ کے شاندار میزبان ثابت ہوں گے اور ہم دنیا بھر کے شائقین کو خوش آمدید کہنے کے لیے پرجوش ہیں۔

آئی سی سی نے دنیا بھر کے شائقین کے لیے ٹکٹ بیلٹ کھول دیا ہے۔ ٹکٹوں کی قیمت 9.62 امریکی ڈالر (آر 158) سے لے کر اعلیٰ ترین میچز کے لیے 31.31 امریکی ڈالر (آر 514) تک مقرر کی گئی ہے۔ فیملی بنڈلز، طلباء، اور کمیونٹی گروپس کے لیے خصوصی رعایتیں بھی دی گئی ہیں۔

سپر سیریز

دن اور تاریخ

مقابلہ

مقام

ہفتہ، 2 اکتوبر 2027

کیو ایف 1 بمقابلہ کیو ایف 3

ونڈہوک

پیر، 4 اکتوبر 2027

کیو ایف 1 بمقابلہ کیو ایف 2

ونڈہوک

بدھ، 6 اکتوبر 2027

کیو ایف 2 بمقابلہ کیو ایف 3

ونڈہوک

گروپ اسٹیج

دن اور تاریخ مقابلہ مقام

جمعرات، 7 اکتوبر 2027

بھارت بمقابلہ آسٹریلیا

کیپ ٹاؤن

جمعہ، 8 اکتوبر 2027

پاکستان بمقابلہ افغانستان

شوانے

جمعہ، 8 اکتوبر 2027

انگلینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش

ونڈہوک

ہفتہ، 9 اکتوبر 2027

زمبابوے بمقابلہ کوالیفائر اے

بولاوایو

ہفتہ، 9 اکتوبر 2027

جنوبی افریقہ بمقابلہ نیوزی لینڈ

کیپ ٹاؤن

اتوار، 10 اکتوبر 2027

بھارت بمقابلہ پاکستان

جوہانسبرگ

اتوار، 10 اکتوبر 2027

سری لنکا بمقابلہ کوالیفائر بی

ونڈہوک

پیر، 11 اکتوبر 2027

زمبابوے بمقابلہ افغانستان

بولاوایو

منگل، 12 اکتوبر 2027

آسٹریلیا بمقابلہ کوالیفائر اے

پارل

منگل، 12 اکتوبر 2027

نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش

کوگومپو سٹی

بدھ، 13 اکتوبر 2027

انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا

ونڈہوک

بدھ، 13 اکتوبر 2027

جنوبی افریقہ بمقابلہ کوالیفائر بی

پارل

جمعرات، 14 اکتوبر 2027

بھارت بمقابلہ افغانستان

شوانے

جمعہ، 15 اکتوبر 2027

پاکستان بمقابلہ کوالیفائر اے

بلوم فونٹین

جمعہ، 15 اکتوبر 2027

زمبابوے بمقابلہ آسٹریلیا

ہرارے

ہفتہ، 16 اکتوبر 2027

سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش

ڈربن

ہفتہ، 16 اکتوبر 2027

جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ

گقیبرہا

اتوار، 17 اکتوبر 2027

بھارت بمقابلہ کوالیفائر اے

بلوم فونٹین

اتوار، 17 اکتوبر 2027

نیوزی لینڈ بمقابلہ کوالیفائر بی

ہرارے

پیر، 18 اکتوبر 2027

آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان

کوگومپو سٹی

منگل، 19 اکتوبر 2027

زمبابوے بمقابلہ پاکستان

ہرارے

منگل، 19 اکتوبر 2027

جنوبی افریقہ بمقابلہ بنگلہ دیش

ڈربن

بدھ، 20 اکتوبر 2027

نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا

جوہانسبرگ

بدھ، 20 اکتوبر 2027

انگلینڈ بمقابلہ کوالیفائر بی

ہرارے

جمعرات، 21 اکتوبر 2027

افغانستان بمقابلہ کوالیفائر اے

کوگومپو سٹی

جمعہ، 22 اکتوبر 2027

آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان

پارل

جمعہ، 22 اکتوبر 2027

جنوبی افریقہ بمقابلہ سری لنکا

جوہانسبرگ

ہفتہ، 23 اکتوبر 2027

انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ

گقیبرہا

ہفتہ، 23 اکتوبر 2027

بنگلہ دیش بمقابلہ کوالیفائر بی

شوانے

اتوار، 24 اکتوبر 2027

زمبابوے بمقابلہ بھارت

وکٹوریہ فالز

سپر 7 مرحلہ

دن اور تاریخ

مقابلہ

مقام

پیر، 25 اکتوبر 2027

اے 2 بمقابلہ بی 3

جوہانسبرگ

منگل، 26 اکتوبر 2027

بی 1 بمقابلہ اے 3

گقیبرہا

بدھ، 27 اکتوبر 2027

بی 2 بمقابلہ اے بی 4

شوانے

جمعرات، 28 اکتوبر 2027

اے 1 بمقابلہ اے 2

وکٹوریہ فالز

جمعہ، 29 اکتوبر 2027

بی 1 بمقابلہ بی 3

کوگومپو سٹی

ہفتہ، 30 اکتوبر 2027

اے 3 بمقابلہ اے بی 4

وکٹوریہ فالز

اتوار، 31 اکتوبر 2027

بی 2 بمقابلہ اے 1

جوہانسبرگ

پیر، 1 نومبر 2027

اے 2 بمقابلہ بی 1

وکٹوریہ فالز

منگل، 2 نومبر 2027

بی 3 بمقابلہ اے بی 4

کیپ ٹاؤن

بدھ، 3 نومبر 2027

بی 2 بمقابلہ اے 3

ڈربن

جمعرات، 4 نومبر 2027

اے 1 بمقابلہ بی 1

پارل

جمعہ، 5 نومبر 2027

اے 2 بمقابلہ اے بی 4

ڈربن

ہفتہ، 6 نومبر 2027

بی 2 بمقابلہ بی 3

بلوم فونٹین

اتوار، 7 نومبر 2027

اے 1 بمقابلہ اے 3

کیپ ٹاؤن

پیر، 8 نومبر 2027

بی 1 بمقابلہ اے بی 4

ڈربن

منگل، 9 نومبر 2027

بی 2 بمقابلہ اے 2

گقیبرہا

بدھ، 10 نومبر 2027

اے 3 بمقابلہ بی 3

بلوم فونٹین

جمعرات، 11 نومبر 2027

اے 1 بمقابلہ اے بی 4

گقیبرہا

جمعہ، 12 نومبر 2027

بی 2 بمقابلہ بی 1

کیپ ٹاؤن

ہفتہ، 13 نومبر 2027

اے 2 بمقابلہ اے 3

بلوم فونٹین

اتوار، 14 نومبر 2027

اے 1 بمقابلہ بی 3

ڈربن

سیمی فائنلز اور فائنل

دن اور تاریخ

مرحلہ / مقابلہ

مقام

بدھ، 17 نومبر 2027

پہلا سیمی فائنل

کیپ ٹاؤن

جمعرات، 18 نومبر 2027

دوسرا سیمی فائنل

شوانے

اتوار، 21 نومبر 2027

فائنل

جوہانسبرگ

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp