پیٹرول 3 روپے 26 پیسے مہنگا، ڈیزل ایک روپیہ ایک پیسہ فی لیٹر سستا ہوگیا

جمعرات 1 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے جمعرات کو پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے ایک پیسہ فی لیٹر کمی کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضرورت ہوئی تو پیٹرول سبسڈی اسکیم 10 ماہ تک جاری رکھی جائے گی، وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک

پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 2 اکتوبر (جمعہ) سے ہوگا۔

قیمتوں میں رد و بدل کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 399 روپے 34 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

حکومت پیٹرول پر 114 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 100 روپے فی لیٹر ٹیکس اور ڈیوٹیز وصول کر رہی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 اپریل کو 520 روپے 35 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔ 28 فروری کو امریکہ ایران جنگ شروع ہونے کے بعد سے اس کی قیمت 281 روپے سے بڑھنا شروع ہوئی تھی۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت بھی 3 اپریل کو 458 روپے 41 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی جو مارچ کے پہلے ہفتے میں 266 روپے سے بڑھنا شروع ہوئی تھی۔

مزید پڑھیے: پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک ہزار روپے تک جا سکتی ہے، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

یاد رہے کہ13  ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے موٹرسائیکل، آٹو اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے صارفین کے لیے ’ریلیف اسکیم‘ کا بھی اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp