’گرو‘ کیوں مقبول ہو رہا ہے؟، علی رحمٰن نے راز سے پردہ اٹھا دیا

ہفتہ 24 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں نئی ڈرامہ سیریل ’گرو‘ کی عکس بندی ابھی جاری ہے اس ڈرامہ سیریل میں علی رحمان خان ’گرو ستار ‘کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ علی رحمٰن خان  نے اس کردار کو جس خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے اس نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ ’گرو ستار‘ ایک خواجہ سرا کا کردار ہے جو خواجہ سرا برادری کے حساس مسئلے کے گرد گھومتا ہے۔ علی رحمٰن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’انسٹا گرام‘ پر اپنا ایک انٹرویو پوسٹ کیا ہے جس میں وہ ڈرامہ سیریل ’گرو‘ کے بارے میں تفصیلات بتا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’گرو ‘میں خواجہ سرا کا کردار ادا کرنے سے پہلے انہوں نے  بہت تحقیق کی کیوں کہ وہ چاہتے تھے کہ ان کا کردار اتنا مستند ہو کہ یہ حقیقت کے قریب نظر آئے۔

انہوں نے ڈرامہ سیریل ’گرو‘ میں اپنے میک اپ اور حلیے کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ اس کے لیے شاذیہ وجاہت اور میک ٹیم کی بہت بڑی مہارت ہے جنہوں نے میرے کردار کو بالکل اصلی روپ دیا ۔ میرے کپڑے، بال اور میک اپ بالکل اسی طرح بنائے گئے جس طرح میری خواہش تھی کہ یہ بالکل حقیقت کے قریب تر لگیں۔

اپنے کردار یعنی ’گرو ‘کے بولنے کے انداز یا لہجے کے بارے میں علی رحمٰن نے بتایا کہ وہ بہت سے لہجے استعمال کرتے تھے، مگر ان میں مزہ نہیں آرہا تھا، وہ بہت سے ایسے افراد سے ملے بھی اور ان سے گفتگو کر کے بالآخر یہ لہجہ بنا ہی ڈالا جو کامیاب رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’گرو ‘ ایک ایسا  کردار ہے جو قربانی، ہمت اور محبت کا جذبہ دکھاتا ہے اور یہی اس کا اصل ماخذ بھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس میں ابھی تک ایک بچی دکھائی گئی ہے جو انہیں ملی ہے جس کے ماں باپ کی تلاش جاری ہے ، یہ بچی گرو کی زندگی کو کیسے متاثر کرتی ہے؟، یہی ’گرو‘ کی اصل کہانی ہے۔‘

انہوں نے اپنے کردار کے بارے میں دلچسپ بات یہ بتائی کہ اس پر نکتہ چینی بھی کی گئی کہ یہ کردار کسی حقیقی خواجہ سرا کو ہی ملنا چاہیے تھا لیکن اس کے لیے کئی خواجہ سراؤں کے آڈیشنز کیے گئے، لیکن اداکاری کے شعبے میں اتنے زیادہ خواجہ سرا ہیں نا ہی ہمیں کوئی کردار مل سکا۔

 علی رحمٰن نے جوائے لینڈ کی علینہ خان کے کردار کی بھی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ علینہ خان کی طرح خواجہ سرا  برادری سے مزید لوگ ادا کاری کےشعبے میں آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں سب سے اچھی تعریف ان کی والدہ کی لگی جنہوں نے مجھے فون کیا اور کہا کہ یہ میرا اب تک کا بہترین کردار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں