صوبہ سندھ کے ضلع نوابشاہ میں قاضی احمد دولتپور بائی پاس پر کار اور آئل ٹینکر کے درمیان ہونے والے ہولناک تصادم میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 معصوم بچیاں اور ایک خاتون بھی شامل ہیں جو کشمور سے حیدرآباد سفر کر رہے تھے۔
موٹروے پولیس کے مطابق یہ المناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب کشمور سے حیدرآباد جانے والی بدقسمت کار ہائی وے پر ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق ’چاچڑ‘ برادری کے ایک ہی خاندان سے تھا۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں سی ویو کے قریب سمندری حادثہ، لاپتا تینوں ماہی گیروں کی لاشیں مل گئیں
جاں بحق ہونے والے 2 مردوں کی شناخت 55 سالہ رحمت اللہ چاچڑ اور 30 سالہ علی جان کے نام سے کر لی گئی ہے۔
#نوشهروفيروز #باء پاس خوني بڻجي ويو سوين گهر ويران ڪري ڇڏيا گذريل چار سالن کان سست رفتار روڊ جو ڪم ھلي رھيو آھي
نوشهرو فيروز با۽ پاس تي افسوس ناڪ حادثو
#ٽرالر ڪار مٿان چڙهي ويو جنھن جي نتيجي م ڪنڊيارو واسي پنج ڄڻا فوت فوتي راڄپر برادريء جا ٻڌايا پيا وڃن https://t.co/olvlFNaNl0— M iqbal Rajper (@faqeriqbal) October 4, 2026
تاہم حادثے میں جان کی بازی ہارنے والی خاتون اور 2 کمسن بچیوں کی شناخت فوری طور پر نہیں ہو سکی ہے، جس کے لیے متعلقہ ادارے معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔
قانونی کارروائی اور ڈرائیور کی تلاش
پولیس کے مطابق امدادی اداروں اور پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔
نوشهروفيروز: باءِ پاس وٽ ٽرالر ۽ ڪار ۾ خوفناڪ ٽڪر، 5 ڄڻا فوت
#AwazTV #AwazTVNews #NaushahroFeroze #NaushahroFerozeNews #RoadAccident #TrafficAccident #FatalAccident #CarAccident #TrailerAccident #SindhNews #BreakingNews #LatestNews #PakistanNews #AccidentNews #NewsUpdate #AwazNews
— Awaz News (@awaztvofficial) October 4, 2026
لاشوں کو ضروری طبی اور قانونی کارروائیاں مکمل کرنے کے لیے فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر شاہ پور جہانیاں منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثے کے فوراً بعد آئل ٹینکر کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ فرار ڈرائیور کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔













