میسی کا ارجنٹینا کے لیے آخری میچ کل، ایک سنہری عہد کا اختتام

پیر 5 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ارجنٹینا کے عظیم فٹبالر لیونل میسی کل (منگل کو) بینن کے خلاف دوستانہ میچ میں آخری بار قومی ٹیم کی جرسی پہنیں گے، جس کے ساتھ ہی جنوبی امریکا کے عالمی چیمپیئنز کے ساتھ ان کے 2 دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط شاندار سفر کا اختتام ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں:لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

39 سالہ لیونل میسی بیونس آئرس کے ایسٹاڈیو مونومینٹل میں ہونے والے میچ میں آخری بار ارجنٹینا کی قیادت کریں گے۔ میچ دیکھنے کے لیے 85 ہزار تماشائیوں کی آمد متوقع ہے، جبکہ 2022 کے ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کو تیسری عالمی چیمپیئن شپ دلانے والے میسی کے کئی ساتھی بھی میدان میں موجود ہوں گے۔

میسی ارجنٹینا کی قومی ٹیم کے ساتھ ورلڈ کپ، دو کوپا امریکا اور فائنالیسیما جیت چکے ہیں۔ وہ قومی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ میچ کھیلنے اور سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں، انہوں نے 207 میچز میں 125 گول کیے جبکہ 68 اسسٹ بھی ان کے نام ہیں۔

ان کا الوداع ارجنٹینا کی جانب سے ورلڈ کپ فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کے قریباً اڑھائی ماہ بعد ہورہا ہے۔ نیو جرسی میں کھیلے گئے اس فائنل میں شکست کے بعد میسی آنسوؤں کے ساتھ میدان سے باہر آئے تھے۔

میسی نے اگست میں بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اپنی پوری کوشش کی اور اب ان کے پاس دینے کے لیے کچھ باقی نہیں، جبکہ نئی نسل کے کئی باصلاحیت کھلاڑی اپنی باری کے منتظر ہیں۔

مزید پڑھیں:میدان میں حریف کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر سپر اسٹار لیونل میسی پر جرمانہ عائد

میسی کا انٹر میامی کے ساتھ معاہدہ 2028 تک ہے، تاہم والد خورخے کے 2 ماہ قبل انتقال کے بعد انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ وہ توقع سے پہلے فٹبال سے مکمل طور پر ریٹائر ہوسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر آصف زرداری کا اقوامِ متحدہ سے مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ

نماز کی پابندی نے ہمایوں سعید کی زندگی کیسے بدل دی؟ اداکار کا بڑا انکشاف

انگلش کپتان ہیری کین فٹ بال کے بہترین کھلاڑی قرار، بیلن ڈی اور اپنے نام کرلیا

پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ کے مثبت نتائج، اڑیال کی آبادی مستحکم ہونے لگی

مائیکروسافٹ کا 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی پیکیج دینے کا اعلان

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں