وفاقی حکومت کا جماعت اسلامی سے رابطہ، وزیراعظم اور امیر جماعت کی ملاقات کے لیے تیاریاں شروع

منگل 6 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پیٹرولیم لیوی کی منسوخی اور دیگر معاشی مطالبات کے پیشِ نظر اہم مذاکرات کی تیاری شروع ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے رابطہ کر کے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات کے حوالے سے وزیراعظم کا پیغام ان تک پہنچایا ہے۔

رابطے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے درمیان ایک اہم اور طے شدہ ملاقات تجویز کی گئی ہے، جس کا حتمی شیڈول دونوں جماعتوں کی قائم کردہ کمیٹیاں باہمی مشاورت سے طے کریں گی۔

یہ بھی پڑھیے پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا 7 اکتوبر کے بعد نئے احتجاجی مرحلے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ملاقات کی تاریخ اور دیگر امور سے متعلق تفصیلات پر جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان جلد اتفاقِ رائے پیدا کر لیا جائے گا۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ اس اعلیٰ سطحی ملاقات کا بنیادی ایجنڈا عوام کو درپیش معاشی مشکلات، پیٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے اور پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف کی فراہمی ہے۔ اس کے علاوہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان وزیراعظم کے ساتھ گفتگو میں ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں کمی لانے اور آئی پی پیز (IPPs) سے متعلق طے شدہ معاہدو ں پر نظرثانی جیسے حساس اور اہم امور کو بھی اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے اچھا ہوا پی ٹی آئی سے احتجاج الگ ہوگیا، ہمیں عوام اور انہیں اپنے لیڈر کا دکھ ہے، رہنما جماعت اسلامی فراست شاہ

جماعت اسلامی کے موقف پر روشنی ڈالتے ہوئے نائب امیر لیاقت بلوچ نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی کا مطالبہ بالکل شفاف ہے؛ حکومت کو پیٹرولیم لیوی کی صورت میں عوام سے وصول کیا جانے والا ’بھتہ‘ مکمل طور پر فوری ختم کرنا ہو گا تاکہ مہنگائی کے مارے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی، جہاں بھی ہوں گے سخت ضرب لگائیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون لانچ ہوتے ہی مقبول، خریداروں کو ڈیلیوری کے لیےکتنا انتظار کرنا پڑے گا؟

پنجاب میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی فروخت بند، اب صرف 10 کلو کا بیگ مارکیٹ میں آئے گا: مریم نواز

جاپان کا مصنوعی ذہانت سے سائبر حملوں کی مشق کا فیصلہ، انٹرنیٹ پر ہنگامی صورتحال

مانگا منڈی میں ڈیلیوری رائیڈر کا قتل، میاں بیوی کو عمر قید کی سزا

ویڈیو

مکہ دفاعی معاہدہ ہر اعتبار سے پاکستان کے لیے فائدہ مند ہیں، پاکستانی خواتین کی رائے

مکہ دفاعی معاہدہ عالم اسلام کے اتحاد کی بنیاد بنے گا، تمام اسلامی ممالک اس میں شامل ہوں، زاہد محمود قاسمی

13 سالہ پی ٹی آئی حکومت: اپر دیر میں بڑے منصوبوں کے محض اعلانات لیکن عملی نتیجہ صفر

کالم / تجزیہ

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ