انٹربینک مارکیٹ میں منگل کے روز بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری کا تسلسل برقرار رہا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی روپیہ قدم بہ قدم استحکام کی جانب گامزن، ڈالر کتنے کا ہوگیا؟
کاروباری دن کے اختتام پر مقامی کرنسی 277.05 روپے پر بند ہوئی جس سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.01 روپے (ایک پیسہ) کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے قبل پیر کے روز روپیہ 277.06 روپے کی سطح پر بند ہوا تھا۔
امریکی ڈالر 18 ماہ کی بلند ترین سطح پر:
عالمی سطح پر امریکی ٹریژری ییلڈز میں مسلسل اضافے کے باعث ڈالر انڈیکس 102.16 کی سطح پر مستحکم رہا جو گزشتہ سیشن میں 18 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/ZQp4IuMQim#sbpexchangerate pic.twitter.com/8Waus4SrGX
— SBP (@StateBank_Pak) October 6, 2026
جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر معمولی اضافے کے ساتھ 157.92 ین پر پہنچ گیا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 0.02 فیصد کی کمی کے ساتھ 1.3222 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔
مزید پڑھیے: آپریشن سندور کے بعد بھارتی روپیہ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں تقریباً 12 فیصد گر گیا
امریکا میں روزگار کے کمزور اعداد و شمار کے بعد رواں ماہ فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کی توقعات میں کمی کے باوجود سرمایہ کاروں کے اس اندازے کے باعث ڈالر مضبوط رہا کہ مرکزی بینک کو آنے والے دنوں میں پالیسی مزید سخت کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
خام تیل کی قیمتوں میں کمی
خلیجی ممالک سے خام تیل کی برآمدات کی بحالی اور جی 7 کے ہنگامی ذخائر کے اجرا سے سپلائی کے خدشات کم ہوئے، جس کے باعث منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں: روپیہ قدرے تگڑا ہونے پر کن اشیائے ضروریہ کی قیمتیں نیچے آئیں؟
برینٹ کروڈ 83 سینٹس (0.8 فیصد) کی کمی سے 99.49 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 1.00 ڈالر (1.1 فیصد) گر کر 88.43 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔














