اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، حکام کی بریفنگ

منگل 6 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو پاکستان کے جدید اور فعال ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام پر جامع بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کی جانب سے این ای او سی کے فعال کردار اور پاکستان کے آفات سے نمٹنے اور خطرات کے تدارک کے لیے نظام کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے این ای او سی کی نئی ایکسٹنشنز نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی (این جی ٹی) اور گلوبل ریزیلینس ہب (جی آر ایچ) پر بھی بریفنگ دی گئی۔

حکام کے مطابق این ڈی ایم اے اپنے نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی (این جی ٹی) منصوبے کے تحت مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ اور جدید ڈیٹا سسٹمز کو استعمال میں لائے گا۔

حکام نے بتایا کہ نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی کے ذریعے درست اور بروقت آفات کی پیشگی تشخیص، تیاری اور آفات سے پیشگی نمٹنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

حکام کے مطابق این ڈی ایم اے کے گلوبل ریزیلینس ہب (جی آر ایچ) کے ذریعے عالمی اور علاقائی سطح پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ تعاون کو فروغ ملے گا۔

این ڈی ایم اے ٹیم کی جانب سے ملکی اور علاقائی ممکنہ خطرات کے حوالے سے ’نیشنل اینڈ گلوبل ڈیزاسٹر لینز 27-2026‘ پر بھی بریفنگ دی گئی۔

حکام نے بتایا کہ ڈیزاسٹر لینز کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی، ڈیٹا اور تجزیاتی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر بروقت اور پیشگی اقدامات میں معاونت ملے گی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان کی آفات سے نمٹنے کی پیشگی تیاری اور قبل از وقت اقدامات، ارلی وارننگ اور استحکام کے لیے اقدامات کی تعریف کی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

پاکستان اور اقوام متحدہ نے آفات اور موسمیاتی خطرات کے تدارک، ارلی وارننگ اور فلاحی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

پاکستان اور اقوام متحدہ نے ٹیکنالوجی، جدت اور عالمی شراکت داری کے ذریعے آفات سے نمٹنے کی صلاحیتیں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp