پیٹرول مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں کمی، 7 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

منگل 6 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 394 روپے 83 پیسے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 91 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 395 روپے 85 پیسے ہوگی۔

واضح رہے مشرق وسطیٰ بحران کے باعث حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جاتا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp