وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے رابطہ کرکے وزیراعظم کا امیر جماعت اسلامی کے لیے پیغام پہنچایا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور انہیں احتجاج کی کال واپس لینے کی بات کی تھی، جس کے بعد امیر جماعت اسلامی نے وزیراعظم سے گفتگو کے بعد احتجاج کی کال مؤخر کردی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:احسن اقبال کا لیاقت بلوچ سے رابطہ، وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچایا
احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کی امیر جماعت اسلامی سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران جس ملاقات پر اتفاق ہوا تھا، وہ باہمی اتفاق سے جلد ہوگی۔
وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس معاملے پر مل بیٹھ کر مزید گفتگو کی جائے گی۔














