حوثی حملوں سے خطے کے امن کو خطرہ، عالمی برادری ذمہ داری پوری کرے، عرب پارلیمنٹ

بدھ 7 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عرب پارلیمنٹ کے صدر محمد الیمحیٰ نے سعودی عرب کے جازان اور نجران ایئرپورٹس پر حوثی ملیشیا کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی مدینہ منورہ میں بجلی کی تنصیب پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محمد الیمحیٰ نے کہا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب میں حملوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں حالیہ حملے جازان اور نجران کے ہوائی اڈوں پر کیے گئے جس کے نتیجے میں بعض افراد زخمی ہوئے اور املاک کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ شہروں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

مزید پڑھیے: ڈی جی آئی ایس پی آر کی تہلکہ خیز گفتگو، حوثیوں کے خلاف کارروائی، پاک فوج میدان میں

عرب پارلیمنٹ کے صدر نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عرب پارلیمنٹ سعودی شہریوں اور وہاں مقیم افراد کے تحفظ اور سلامتی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ان حملوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، حملوں کے ذمہ داروں کا احتساب یقینی بنائے اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کی کوششوں کی حمایت کرے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے ناقابل برداشت، ہم ساتھ کھڑے ہیں، اسلام آباد کے شہریوں کے جذبات

محمد الیمحیٰ نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی عرب دنیا کی مجموعی سلامتی کا اہم حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp