بیلاروس کے اعلیٰ سطحی وفد نے ریاستی سلامتی کونسل کے سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل الیگزینڈر وولفووچ کی قیادت میں جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے یواین سیکریٹری جنرل کی ملاقات، تنازع کشمیر، افغان دہشتگردی پر تبادلہ خیال
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور عالمی سلامتی کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دفاعی تعاون کے موجودہ دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بیلاروس کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی بیلا روس کے صدر کے ساتھ خوشگوار ملاقات کی تصاویر وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے
بیلاروس کے اعلیٰ عہدیدار نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔











