نواز شریف کی بیلا روس کے صدر کے ساتھ خوشگوار ملاقات کی تصاویر وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے

جمعہ 11 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف اس وقت اپنے بڑے بھائی میاں نواز شریف کے ساتھ دو روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس میں موجود ہیں۔ بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن کی جانب سے دونوں بھائیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی جانب سے صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اعزاز میں اپنے فارم ہاؤس پر عشائیہ بھی دیا گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

وائرل ویڈیو میں صدر لوکاشینکو نے وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے غیر معمولی گرمجوشی کا اظہار کیا۔ بیلا روس کے صدر سے پہلے بے تکلفی سے میاں محمد نواز شریف ملتے ہیں اس کے بعد وہ شہباز شریف کو گلے لگاتے ہیں جبکہ مریم نواز کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔

نواز شریف اور شہباز شریف کی بیلا روس کے صدر کے ساتھ خوشگوار ملاقات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف  تبصرے کیے گئے۔

محمد عاصم منیر نے نواز شریف اور شہباز شریف کی بیلاروس کے صدر سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جو لوگ کہتے تھے کہ ن اور شین میں فاصلے بڑھ گئے ہیں وہ اب اس بےتکلف عشائیے پر دو بھائیوں کی سفارتکاری پر کیا کہیں گے؟

سدرہ اسلم لکھتی ہیں کہ ’عزت، وقار، اور خدمت جب نواز شریف اور شہباز شریف ایک ساتھ ہوتے ہیں، دنیا خود سلام کرتی ہے‘۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ کہا تھا نہ لائن وہیں سے شروع ہو گی جہاں نواز شریف خود کھڑا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست ختم کرنے کے خواب دیکھنے والے خود مٹ گئے۔

ایک صارف کا ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کوساری دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

فاحد حسن نے نواز شریف کی بیلا روس کے صدر کے ساتھ خوشگوار ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ثابت ہوگیا کے نواز شریف کو عہدے کی ضرورت نہیں بلکہ عہدوں کی نواز شریف کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ بیلا روس کے دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب بھی تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp