صوفی کننگھم کی تعریف، ٹرمپ کو سیاسی کیریئر ختم ہونے کا خدشہ

منگل 13 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست اوہائیو میں انتخابی ریلی کے دوران ویمنز نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی کھلاڑی صوفی کننگھم کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے مذاقاً کہا کہ آج کے دور میں کسی خاتون کو خوبصورت کہنا سیاستدان کے سیاسی کیریئر کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے۔

 ٹرمپ نے پیر کو ینگس ٹاؤن، اوہائیو کے کووِیلی سینٹر میں ری پبلکن امیدواروں کی حمایت میں منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انڈیانا فیور کی کھلاڑی صوفی کننگھم کا ذکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹینس کی ملکہ پھر میدان میں، سرینا ولیمز کی واپسی پر شائقین پُرجوش

ٹرمپ نے کہا کہ بہت سے مرد صوفی کننگھم کو کھیلتا دیکھنے کے لیے میچ دیکھنے آئیں گے کیونکہ وہ خوبصورت ہیں، لیکن اب سیاستدانوں کو ایسی بات کہنے کی اجازت نہیں رہی۔

امریکی صدر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ کہنے پر معذرت کرنا پڑسکتی ہے، کیونکہ جدید سیاسی ماحول میں جب بھی کوئی سیاستدان کسی خاتون کو خوبصورت قرار دیتا ہے تو عموماً اس کے سیاسی کیریئر کے خاتمے کا وقت آجاتا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ صوفی کننگھم ایک خوبصورت نوجوان خاتون ہیں اور ان کی ٹیم میں موجودگی پوائنٹس بنانے کے بجائے شائقین کی تعداد بڑھانے میں مدد دے سکتی ہے۔ ان کے اس تبصرے پر ریلی میں موجود افراد نے ہنسی اور تالیاں بجا کر ردعمل دیا۔

صوفی کننگھم کی مقبولیت کی وجہ

30 سالہ صوفی کننگھم انڈیانا فیور کی اہم کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ وہ خواتین کے کھیلوں میں ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کی شمولیت کے معاملے پر اپنے مؤقف کے باعث بھی خبروں میں رہی ہیں۔ انہوں نے خواتین کے کھیلوں اور لاکر رومز کے تحفظ کی حمایت کی ہے، جس کے باعث انہیں حمایت اور تنقید دونوں کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: غصے میں کھیلا گیا ایک شاٹ ٹینس اسٹار کو بھاری پڑ گیا، لاکھوں ڈالر اور اے ٹی پی فائنلز داؤ پر لگ گئے

2026 کے سیزن میں صوفی کننگھم نے فی میچ اوسطاً 7.9 پوائنٹس بنائے۔ ان کا موجودہ معاہدہ سیزن کے اختتام پر ختم ہوگیا ہے اور وہ آئندہ سیزن کے لیے فری ایجنٹ ہیں۔

ٹرمپ کے تبصروں کے بعد سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل سامنے آئے۔ بعض صارفین نے ان کے بیان کو نامناسب اور پرانے انداز کی سوچ قرار دیا، جبکہ دوسروں نے اسے ایک مقبول کھلاڑی کی ہلکے پھلکے انداز میں تعریف قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

خیبرپختونخوا میں تعلیمی نظام کی بدحالی بے نقاب، 627 اسکول غیرفعال، 11 پر غیر قانونی قبضے کا انکشاف

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ٹیکس دہندگان کی شکایت کے بروقت ازالے کا حکم

کشمیر ڈے پر واک، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک کے لیے متبادل پلان جاری کردیا

عالمی منڈی میں غیریقینی صورت حال کے باعث مہنگائی کا دباؤ بڑھا، شرح سود میں اضافہ ناگزیر تھا، گورنر اسٹیٹ بینک

ویڈیو

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

نوشہرو فیروز: نامکمل قومی شاہراہ 3 برسوں سے سندھ حکومت کی توجہ کی طالب، مایوس شہری نئے انتظامی یونٹس کے منتظر

4 جی تو ٹھیک چلتا نہیں، 5 جی کیسے چلے گا؟ انٹرنیٹ کی رفتار پر اسلام آباد کے شہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں