وزیراعظم شہباز شریف سے سیکرٹری جنرل مکہ دفاعی اتحاد کی اہم ملاقات

بدھ 14 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نعمان محمود نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے جنرل (ر) نعمان محمود کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مکہ امن معاہدے کو خطے میں امن، اتحاد اور استحکام کے قیام کی طرف ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان اپنے برادر ملک سعودی عرب کی خودمختاری، دفاع اور علاقائی سلامتی کی خاطر ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان، سعودی عرب کے اپنے دفاع کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اس کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

ملاقات کے دوران سیکرٹری جنرل مکہ دفاعی اتحاد نے وزیراعظم کو معاہدے کے فریم ورک کے تحت دفاعی اور تزویراتی (اسٹریٹجک) تعاون کو فروغ دینے کی جامع حکمت عملی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع: پاکستان،سعودی عرب اور ترکیہ کا تعاون مزید ادارہ جاتی بنانے پر اتفاق

دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی سلامتی اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp