فیلڈ مارشل عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بدھ 14 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کسی بھی روسی وزیرداخلہ کا پاکستان کا پہلا دورہ: ولادیمیر کولاکولتسیف اسلام آباد پہنچ گئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کے روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں فلیڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی امور پر گفتگو ہوئی، جبکہ پاکستان اور روس کے سیکیورٹی اداروں کے درمیان قریبی روابط اور بہتر رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے روس کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں، بالخصوص سیکیورٹی کے میدان میں عملی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماسکو فارمیٹ مشترکہ اعلامیہ کی ناکامی کے بعد روسی وزیر داخلہ کا دورہ پاکستان کیوں اہم ہے؟

روسی وزیر داخلہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp