پاکستان اور روس کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوگیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان روس تعلقات میں بڑی پیشرفت، اویس لغاری نے نئی حکمتِ عملی دنیا کے سامنے رکھ دی
اسلام آباد آمد پر وزیر مملکت طلال چوہدری نے روسی وزیر داخلہ کا پرتپاک استقبال کیا۔
پاکستان روس تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز،
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف کا دورہ پاکستان
یہ کسی بھی روسی وزیرِ داخلہ کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے،
روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، https://t.co/BK1p5jnlR8— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) October 12, 2026
دورہ پاکستان کے دوران روسی وزیر داخلہ پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر اہم بات چیت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان روس کی سی فوڈ مارکیٹ پہنچ گیا، 30 کروڑ ڈالر کی ابتدائی برآمدات کا امکان روشن
یاد رہے کہ یہ کسی بھی روسی وزیر داخلہ کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔














