’اپنے ہونٹوں کے ساتھ یہ کیا کرلیا؟‘، نور بخاری کی تازہ تصاویر پر سب حیران

جمعہ 16 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ نور بخاری ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں تاہم اس بار ان کے  وی لاگ میں ہونٹوں کے نمایاں خدوخال نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد نور بخاری نے مذہبی طرزِ زندگی اپنایا اور اب وہ اپنے یوٹیوب چینل پر وی لاگز کے ذریعے مداحوں کے ساتھ وظائف اور ذکر و اذکار شیئر کرتی ہیں۔

حال ہی میں سامنے آنے والے ایک وی لاگ میں نور بخاری کے چہرے کے بجائے ہونٹوں کی نمایاں ساخت سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ متعدد صارفین نے کہا کہ ان کے ہونٹوں پر لپ فلرز کا استعمال کیا گیا ہے جس کے بعد ان کی ظاہری شکل میں تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے۔

نور بخاری کے ہونٹوں سے متعلق اس تاثر پر سوشل میڈیا پر مختلف ردِعمل سامنے آئے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ انہوں نے اپنے ہونٹوں کے ساتھ کیا کرلیا ہے اور انہیں قدرتی حسن میں تبدیلی نہیں کرنی چاہیے تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 3 شادیوں کے بعد عون چوہدری سے دوبارہ رشتہ کیوں جوڑا؟ نور بخاری کا بڑا انکشاف

ایک اور صارف نے ان کے چہرے میں ہونے والی تبدیلی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ چہرپ پہلے ہی تبدیل دکھائی دے رہی ہے اب ہونٹوں کو بھی تبدیل کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ ایک مداح نے سوال اٹھایا کہ ان کا چہرہ پہلے سے مختلف اور عجیب کیوں دکھائی دے رہا ہے۔

اسی طرح ایک صارف نے انہیں نیوڈ رنگ کا لپ بام استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس رنگ سے ان کی رنگت بیمار سی محسوس ہوتی ہے۔ بعض صارفین نے یہ بھی رائے دی کہ اگر ہونٹوں پر فلرز استعمال کیے گئے ہیں تو انہیں ختم کروانے پر غور کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ’میری قبر کا حساب دینا ہے تو بولیں ورنہ خاموش رہیں‘ نور بخاری کا ناقدین کو جواب

واضح رہے کہ نور بخاری نے متعدد فلموں میں کام کیا۔ ان کی مشہور فلموں میں ’مجھ سے شادی کرو گی‘، ’گھر کب آؤ گے‘، ’اُف یہ لڑکیاں‘ اور ’میں نور کا پرستار ہوں‘ شامل ہیں۔ اداکاری کے علاوہ وہ میوزک ویڈیوز اور ٹیلی ویژن اشتہارات میں بھی نظر آئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp