’کیا گھر پر کپڑے دھوتے ہوئے اچانک تقریب میں آنا پڑگیا؟‘، شازیہ منظور کی پرفارمنس مذاق کیوں بن گئی؟

پیر 19 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی معروف گلوکارہ شازیہ منظور کی ایک نجی تقریب میں پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں جبکہ بعض افراد نے ان کے لباس اور ظاہری حلیے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

وائرل ویڈیو میں شازیہ منظور ایک نجی سالگرہ کی تقریب میں پھولوں والے سادہ سوٹ میں گلوکاری کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ان کے لباس، دوپٹے اور مجموعی حلیے کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے طنزیہ تبصرے کیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by THE WEDDING BOXX (@the_wedding_boxx)

ویڈیو آن لائن سامنے آنے کے بعد بحث کا رخ ان کی گلوکاری کے بجائے ان کے لباس اور ظاہری شخصیت کی جانب مڑ گیا۔ سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے ان کے لباس پر طنز کرتے ہوئے سوالات اٹھائے۔

ایک صارف نے کہا کہ شازیہ منظور شاید گھر میں کپڑے دھو رہی تھی کہ وہاں سے اچانک یہاں آنا پڑ گیا۔ ایک اور نے کہا کہ وہاں موجود لوگ  بھی پریشان ہیں کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ علیزے شاہ کا معروف گلوکارہ شازیہ منظور پر بے ایمانی کا الزام

نادیہ لکھتی ہیں کہ شازیہ منظور شاید سوئی ہوئی ہی اٹھ کر آ گئی ہیں جبکہ دیگر صارفین کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی لیجنڈ گلوکارہ اور اتنی بری حالت، انہوں نے تنقید کی کہ سادگی الگ چیز ہے اور موقع کی مناسبت سے اچھا لباس پہننا الگ چیز ہے۔

دوسری جانب کئی صارفین نے شازیہ منظور کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کسی فنکار کی صلاحیتوں اور کارکردگی کو اس کے لباس یا ظاہری حلیے کی بنیاد پر نہیں پرکھنا چاہیے اور ہو سکتا ہے کہ انہیں مالی مسائل کا سامنا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ’بتیاں بجھائی رکھ دی‘، دلجیت نے مداحوں ہی نہیں شازیہ منظور کا دل بھی جیت لیا

واضح رہے کہ شازیہ منظور پاکستان کی معروف گلوکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور اپنی منفرد آواز اور گائیکی کے باعث پہچانی جاتی ہیں۔ تاہم اس بار ان کی پرفارمنس سے زیادہ ان کا لباس سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp