وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 16 پیسے کمی کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 69 پیسے سستا ہوا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 14 پیسے ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 389 روپے 27 پیسے میں دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کے باعث حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جاتا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔











