ٹرمپ انتظامیہ نے 3 لاکھ سے زائد امریکی ویزے کیوں منسوخ کیے؟

بدھ 21 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اپنے دوسرے دورِ صدارت کے دوران 3 لاکھ سے زائد امریکی ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کو یہ اعداد و شمار جاری کیے، جس کے مطابق جنوری 2025 سے اب تک ویزے منسوخ کرنے کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔

مزید پڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت کے پوشیدہ مسائل: ڈاکٹروں نے کیا انکشاف کیا؟

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ نے 10 اگست 2026 کو بتایا تھا کہ ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت کے آغاز سے اب تک ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد ویزے منسوخ کیے جا چکے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد اب 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ انتظامیہ نے ویزوں کی منسوخی پہلے کی کسی بھی امریکی انتظامیہ کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے کی ہے۔ ان کے مطابق، امریکا میں ویزے پر مقیم ایسے غیر ملکیوں کے خلاف سخت پالیسی اپنائی گئی ہے جو قانون توڑیں، دھوکا دہی میں ملوث ہوں یا قومی سلامتی کے لیے خطرہ بنیں۔

دوسری جانب انسانی حقوق کے کارکنوں نے امریکی حکومت کی امیگریشن پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات سے قانونی کارروائی کے منصفانہ حق اور آزادیٔ اظہار سے متعلق خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت مزید  کم، ڈیموکریٹس کی حمایت دوگنا ہوگئی

غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے بعض غیر ملکیوں اور سوشل میڈیا پر تبصروں کے باعث ویزے منسوخ کیے جانے پر بھی تنقید کی گئی ہے۔

رائٹرز کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ نے تارکینِ وطن اور ویزا درخواست گزاروں کی سوشل میڈیا جانچ پڑتال بھی سخت کی ہے، جبکہ بعض ورک ویزوں کی فیس میں اضافے سے قانونی امیگریشن مزید مشکل ہوئی ہے۔ امریکی حکومت ان اقدامات کو ملکی سلامتی کے تحفظ سے جوڑتی ہے، جبکہ ناقدین ان کے ممکنہ اثرات پر سوال اٹھاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مائیکروسوفٹ کا 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی کا پیکیج دینے کا فیصلہ کیوں؟

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

خیبرپختونخوا پولیس کے لیے خصوصی انشورنس پلان، شہدا کے خاندانوں اور زخمی اہلکاروں کو کیا فائدہ ہوگا؟

موسم سرما کی آمد، بلوچستان کے کون سے علاقے سیاحوں کے لیے پُرکشش بن سکتے ہیں؟

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں