اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر ایک بار پھر ٹریفک ڈائیورشنز کا اعلان

جمعرات 22 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غیر ملکی وفد کی آمدورفت کے سلسلے میں 22 اکتوبر کو سری نگر ہائی وے پر مختلف مقامات پر اوقات کے مطابق ٹریفک ڈائیورشنز کی جائیں گی۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق سری نگر ہائی وے پر سرینہ چوک سے نائنتھ ایونیو تک مختلف مقامات پر ٹریفک کا رخ تبدیل کیا جائے گا۔

سری نگر ہائی وے کی ٹریفک کے لیے سہروردی روڈ، جی ایٹ اور جی نائن کی سروس روڈز، زیرو پوائنٹ اور فیض آباد سے فیصل ایونیو، جبکہ نائنتھ ایونیو کی جانب جانے والی ٹریفک کے لیے ایسٹ سروس روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ’گڈ سٹیزن‘ اسٹیکر کیا ہے؟

کورال سے اسلام آباد آنے والے شہری پرانا ایئرپورٹ، راول روڈ، مری روڈ، آئی جے پی روڈ اور فقیر ایپی روڈ استعمال کریں۔

کورال ایکسپریس وے، مری روڈ یا کلب روڈ بند ہونے کی صورت میں شہری متبادل راستے کے طور پر لہتراڑ روڈ اور پارک روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔

اسی طرح اسلام آباد سے باہر جانے والے شہریوں کو جناح ایونیو اور مارگلہ روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ بہارہ کہو سے اسلام آباد آنے والے شہری بنی گالا اور پارک روڈ کا راستہ اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیے 23 لاکھ لوگ، 17 لاکھ گاڑیاں: اسلام آباد میں ٹریفک کا المیہ

اسلام آباد پولیس کے مطابق ٹریفک ڈائیورشنز کے دوران شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے کا امکان ہے، اس لیے شہری سفر کے لیے گھر سے نکلتے وقت 20 سے 25 منٹ اضافی وقت رکھیں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے مختلف مقامات پر موجود ہوں گے۔ شہری مزید معلومات کے لیے اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا صفحات سے رجوع کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp