پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم نے جمعے کو اپنے آخری راؤنڈ رابن میچ میں جاپان کو 2-2 سے ڈرا پر روک کر سلطان جوہر کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سلطان آف جوہر کپ: پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی مسلسل دوسری کامیابی، کینیڈا کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست
ملائیشیا کے جوہر بہرو کے تمن دیا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے حمزہ فیاض (34ویں منٹ) اور غلام مصطفیٰ (43ویں منٹ) نے پاکستان کے لیے گول کیے جس نے 2 بار پیچھے رہنے کے بعد کم بیک کر کے ڈرا حاصل کیا اور ٹائٹل کلاش میں اپنی جگہ بک کر لی۔
دونوں ٹیموں نے لیگ مرحلہ 7 پوائنٹس اور جمع 8 کے یکساں گول فرق کے ساتھ ختم کیا۔ تاہم پاکستان نے گول کرنے کے بہتر ریکارڈ کی بنیاد پر فائنل میں جگہ بنائی جس نے جاپان کے 16 کے مقابلے میں 18 گول کیے تھے۔
گرین شرٹس نے ابتدائی راؤنڈ کا اختتام 2 جیت، ایک ڈرا اور ایک شکست کے ساتھ کیا۔ اس سے قبل انہوں نے چین کو 8-3 اور کینیڈا کو 6-2 سے شکست دی تھی، اس سے پہلے کہ میزبان ملائیشیا سے 3-2 سے معمولی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیے: سلطان آف جوہر کپ 2026، پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا فاتحانہ آغاز، افتتاحی میچ میں چین کو 3-8 سے شکست
پاکستان کا مقابلہ ہفتہ کو اسی مقام پر فائنل میں میزبان ملائیشیا سے ہوگا۔ میزبان ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہ ہے۔









