اسلام آباد: بچوں کے استحصال اور آن لائن گرومنگ میں ملوث 4 رکنی گینگ گرفتار

جمعہ 23 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کے استحصال اور آن لائن گرومنگ میں ملوث 4 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورک بے نقاب، متعدد ملزمان گرفتار

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے مقامی کم عمر بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی مواد برآمد ہوا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کارروائی ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اسلام آباد زون محمد شعیب خان کی نگرانی میں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: این سی سی آئی اے نے مالی فراڈ میں ملوث 8 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا

ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد شعیب خان کا کہنا ہے کہ بچوں کے استحصال اور آن لائن گرومنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ این سی سی آئی اے بچوں کے تحفظ اور سائبر جرائم کی روک تھام کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp