پیٹرول پمپ کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے معاملے میں پٹرول پمپ کے ملازم اور ملزم کے درمیان صلح ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد کا مقدمہ: ملزم ضمانت پر رہا
عدالت نے صلح نامہ کی بنیاد پر گرفتار ملزم سعادت انیس کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد علی امجد نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مدعی نے ملزم سے راضی نامہ کر لیا ہے۔ مدعی نے بیان دیا کہ غلط فہمی کی بنیاد پر واقعہ پیش آیا۔
فریقین کے درمیان راضی نامہ ہو چکا ہے اور مدعی نے بیان دیا کہ وہ اس کیس پر مزید کارروائی نہیں چاہتا۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس نے ملزم سے تفتیش کے لیے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تھا، تاہم راضی نامہ ہونے کی بنیاد پر جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جاتی ہے
گزشتہ روز سامنے آنے والی ابتدائی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے جوبلی ٹاؤن میں ایک پراڈو سوار شخص نے سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر پیٹرول پمپ ورکر پر تشدد کیا۔ ورکر نے حفاظتی ایس او پیز کے تحت ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے سگریٹ نوشی سے منع کیا تھا۔
This is a tight slap in the face of those entitled, spoiled brats who look down upon the poor as if they were lesser human beings. They arrogantly believe that money and power put them above the law, allowing them to exploit, intimidate, and act with impunity.
Let me make one… pic.twitter.com/nuDZcYQ4qw
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 23, 2026
ملزم ورکر کو تشدد کا نشانہ بنانے اور سنگین دھمکیاں دینے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔ واقعہ رپورٹ ہونے پر چوہنگ پولیس فوری حرکت میں آئی اور گاڑی تلاش کر لی۔
مزید پڑھیے: ویڈیو: لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی پر بدترین تشدد، ناک کی ہڈی توڑ دی، ملزم گرفتار
بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیٹرول پمپ کے ملازم پر تشدد کرنے والے شخص کی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی دولت اور طاقت کے بل بوتے پر قانون سے بچ نکلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔










