بگز بنی اور ڈیفی ڈک کی آواز دینے والے معروف وائس آرٹسٹ انتقال کرگئے

پیر 26 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینی میشن کی دنیا کے معروف وائس آرٹسٹ ایرک باؤزا 46 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ مشہور اینی میٹڈ کرداروں بگز بنی اور ڈیفی ڈک سمیت متعدد مقبول کرداروں کو آواز دینے کے لیے جانے جاتے تھے۔

ایرک باؤزا کے اہلِ خانہ نے اتوار، 25 اکتوبر کو ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ تاہم ان کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ ان کے انتقال کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ناظرین نے حال ہی میں ان کے ایک تازہ منصوبے Coyote vs. Acme میں ان کی آواز سنی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور جرمن گیمنگ انفلوئنسر 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ایرک باؤزا نے 2020 میں وارنر برادرز کی مشہور اینی میٹڈ سیریز لونی ٹیونز کے کرداروں کو آواز دینا شروع کی۔ اس کے بعد انہوں نے بگز بنی اور ڈیفی ڈک کے علاوہ پورکی پگ، ٹوئیٹی اور مارون دی مارٹین جیسے معروف کرداروں کے لیے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ بگز بنی کے کردار میں انہوں نے وائس آرٹسٹ جیف برگمین کے ساتھ بھی کام کیا۔

وارنر برادرز کے کرداروں کے علاوہ ایرک باؤزا نے ووڈی ووڈپیکر سمیت متعدد دیگر اینی میٹڈ کرداروں کو بھی آواز دی جس کے باعث وہ اینی میشن انڈسٹری کے نمایاں فنکاروں میں شمار ہونے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ دیویا وینیکر 40 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، موت کی وجہ سامنے نہ آسکی

ان کی فنی صلاحیتوں کو متعدد اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ 2022 میں انہوں نے Looney Tunes Cartoons میں بہترین وائس پرفارمنس پر بچوں اور فیملی ایمی ایوارڈ حاصل کیا۔ اس کے بعد 2023 میں Bugs Bunny Builders اور 2025 میں Teen Titans Go! کے لیے بھی انہیں بچوں اور فیملی ایمی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

ایرک باؤزا 7 دسمبر 1979 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں ٹیلی ویژن، فلموں، ویڈیو گیمز اور مختصر دورانیے کی اینی میشنز سمیت مختلف شعبوں میں کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جڑے ہوئے جڑواں سوشل میڈیا انفلوئنسرز 27 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ان کے کیریئر کا ایک اہم موڑ اس وقت آیا جب انہوں نے Ren & Stimpy Adult Party Cartoon میں اسٹمپّی کے کردار کے لیے آواز دینا شروع کی۔ اس سے قبل یہ کردار بلی ویسٹ کی آواز میں پیش کیا جاتا تھا۔ اس تجربے نے باؤزا کے لیے اینی میشن کی دنیا میں مزید مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ان کے فنی سفر میں مجموعی طور پر 249 منصوبوں کے لیے 935 وائس رولز شامل تھے۔ ان کے نمایاں کاموں میں The Adventures of Puss in Boots کے مرکزی کردار اور Muppet Babies میں بے بی فوزی کی آواز بھی شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

خیبرپختونخوا میں تعلیمی نظام کی بدحالی بے نقاب، 627 اسکول غیرفعال، 11 پر غیر قانونی قبضے کا انکشاف

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ٹیکس دہندگان کی شکایت کے بروقت ازالے کا حکم

کشمیر ڈے پر واک، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک کے لیے متبادل پلان جاری کردیا

عالمی منڈی میں غیریقینی صورت حال کے باعث مہنگائی کا دباؤ بڑھا، شرح سود میں اضافہ ناگزیر تھا، گورنر اسٹیٹ بینک

ویڈیو

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

نوشہرو فیروز: نامکمل قومی شاہراہ 3 برسوں سے سندھ حکومت کی توجہ کی طالب، مایوس شہری نئے انتظامی یونٹس کے منتظر

4 جی تو ٹھیک چلتا نہیں، 5 جی کیسے چلے گا؟ انٹرنیٹ کی رفتار پر اسلام آباد کے شہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں