اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کھنہ پل اور لہتراڑ روڈ پر تعمیراتی کام کے باعث 26 اکتوبر 2026 سے آئندہ حکم تک ٹریفک ڈائیورژن پلان جاری کردیا ہے۔
شہریوں کو ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور سفری مشکلات سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ’گڈ سٹیزن‘ اسٹیکر کیا ہے؟
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ترامڑی چوک، لہتراڑ روڈ اور علی پور جانے والی ٹریفک فیض آباد، راول ڈیم چوک اور پارک روڈ کا راستہ استعمال کرے گی.
’…جبکہ کھنہ پل سے ایکسپریس ہائی وے جانے والے شہری غوری ٹاؤن اور لنک روڈ کے ذریعے اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے۔‘
Islamabad Traffic Police | Traffic Diversion Plan
Due to construction work at Khanna Pul on Lehtrar Road, diversions will remain in place from October 26, 2026, until further notice.
Alternative Routes:
• Traffic from Tramri Chowk towards Lehtrar Road and Alipur should use…
— Islamabad Police (@ICT_Police) October 26, 2026
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک کی ممکنہ سست روی اور رش کے پیش نظر اپنے سفر کے لیے معمول سے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت رکھ کر گھروں سے نکلیں تاکہ بروقت اپنی منزل پر پہنچ سکیں۔
چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران موقع پر موجود رہیں گے اور شہریوں کی رہنمائی کریں گے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد: راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک سڑک کی بندش، متبادل ٹریفک پلان جاری
ترجمان کے مطابق ٹریفک سے متعلق تازہ ترین معلومات اور متبادل راستوں کے حوالے سے رہنمائی آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 پر بھی فراہم کی جائے گی۔
شہریوں کو مزید ٹریفک اپڈیٹس کے لیے اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز فالو کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔









