لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں آن لائن بائیک رائیڈ کے دوران خاتون کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکت کی کوشش کا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں خاتون نے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی۔ حادثے میں خاتون زخمی ہوگئی جبکہ موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق، واقعہ 17 اکتوبر کو پیش آیا جب خاتون نے جوہر ٹاؤن کے علاقے ایف ٹو سے وٹو پیلس جانے کے لیے آن لائن رائیڈ بک کروائی۔ دورانِ سفر موٹر سائیکل سوار پر خاتون کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے کی کوشش کا الزام ہے۔
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں آن لائن بائیک سروس کے رائڈر کی جانب سے خاتون کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکت اور ہراسانی ،دوران سفر مبینہ ہراسانی اور جان بچانے کی کوشش میں خوفزدہ خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی۔ اس حادثے کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو گئی ہیں اور اس وقت اسپتال… pic.twitter.com/Mqrzv7gQLP
— Nukta e Nazar – نقطہ نظر (@fizimughal) October 27, 2026
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کو چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ زمین پر گرنے کے باعث خاتون کے چہرے، ناک، گلے اور سر پر چوٹیں آئیں۔
پولیس کے مطابق خاتون کے چھلانگ لگانے کے بعد موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہوگیا۔ بعدازاں متاثرہ خاتون کے بھائی نے ملزم کے خلاف شکایت درج کروائی، جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔










