معروف اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر یاسر نواز نے اپنی اہلیہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی میمز پر دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر تو میمز فلٹر ہو کر سامنے آتی ہیں تاہم گھر میں ندا کی ایسی حرکتوں کے وہ عادی ہو چکے ہیں۔
یاسر نواز کا کہنا تھا کہ ندا یاسر اکثر کوئی نہ کوئی ایسی بات کر دیتی ہیں جس پر انہیں تنقید یا میمز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وہ ندا کو مشورہ دیتے ہیں کہ کچھ بھی بولنے سے پہلے سوچ لیا کریں۔
اداکار کے مطابق جب وہ ندا کو اس حوالے سے سمجھاتے ہیں تو وہ جواب دیتی ہیں کہ یہ پرانی بات ہے اور اسے جان بوجھ کر دوبارہ سامنے لایا جا رہا ہے، تاہم یاسر نواز کا کہنا ہے کہ اس طرح وضاحت دینے کے باوجود وہ جانتے ہیں کہ ندا کی جانب سے بات کی گئی ہے۔
یاسر نواز کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں، کسی نے کہا کہ اتنا سچ نہیں بولنا تھا کو کوئی ان کو ایماندار کہتا نظر آیا۔










