پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کے 5ویں میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:ون ڈے ٹرائی سیریز: سلمان آغا کی شاندار سینچری، پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے دی
پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔ صائم ایوب اور رضوان اللہ کی جگہ معاذ صداقت اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ سری لنکا نے گزشتہ میچ کی ٹیم برقرار رکھی ہے۔
پاکستان نے 13 اوورز کے میچ میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 61 رنز بنالیے ہیں۔
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ کرتے۔ انھوں نے گزشتہ میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کے مطابق مقابلے میں کم از کم 300 رنز کا مجموعہ مسابقتی ثابت ہو سکتا ہے۔
Two changes to our playing XI for today’s match 🇵🇰🏏
#PAKvSL | #CricketKaJashan | #BackTheBoysInGreen
@iamabidmalik @abduljabbarisb https://t.co/XVxQkbqYDc— Media Talk (@mediatalk922) October 27, 2026
سری لنکن کپتان کوسل مینڈس نے پہلے فیلڈنگ کے فیصلے کی وجہ اوس پڑنے کے امکان کو قرار دیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 3 میچ جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جبکہ سری لنکا 2 میچوں میں ایک کامیابی کے ساتھ 2 پوائنٹس رکھتا ہے۔ پاکستان فائنل میں جگہ بنا چکا ہے، جبکہ سری لنکا کے لیے فائنل تک رسائی کی امید برقرار رکھنے کے لیے کامیابی اہم ہے۔
مزید پڑھیں:سہ فریقی سیریز: انگلینڈ کے ساتھ سنسنی خیز مقابلہ، شاداب خان نے شکست کو فتح میں بدل دیا
پاکستان کی پلیئنگ الیون: معاذ صداقت، فخر زمان، بابر اعظم، سعد بیگ، حسن نواز، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، نسیم شاہ، حارث رؤف۔










