سہ فریقی ون ڈے سیریز: سری لنکا کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ مشکلات کا شکار، 2 وکٹیں گر گئیں

اتوار 18 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے اس ڈے اینڈ نائٹ میچ میں پاکستان نے 7 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ ٹیم کی کوشش ہوگی کہ سری لنکا کو تقریباً 300 رنز کا ہدف دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرائی سیریز ٹرافی کی رونمائی، ورلڈ کپ تیاریوں پر فوکس، ٹیم 400 رنز بھی بنا سکتی ہے،شاہین آفریدی

پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔

پاکستان اس سیریز میں سری لنکا کے خلاف 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز 1-2 سے جیتنے کے بعد میدان میں اترا ہے۔

پاکستان نے ٹی 20 سیریز کے ابتدائی 2 میچ جیتے تھے، جبکہ سری لنکا آخری میچ میں کامیاب رہا تھا۔

سہ ملکی ون ڈے سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں شریک ہیں، افتتاحی میچ کے بعد پاکستان 20 اکتوبر کو راولپنڈی میں انگلینڈ کے مدمقابل ہوگا، جبکہ سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 22 اکتوبر کو اسی میدان پر آمنے سامنے آئیں گی۔

مزید پڑھیں: ون ڈے سہ ملکی سیریز کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

سیریز کے بقیہ گروپ میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہے۔

گروپ مرحلے میں بہترین کارکردگی دکھانے والی 2 ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی

پاکستان: صائم ایوب، فخر زمان، بابر اعظم، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، حسن نواز، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف اور نسیم شاہ۔

سری لنکا: اویشکا فرنینڈو، کمیندو مینڈس، کوسل مینڈس (کپتان و وکٹ کیپر)، پون رتناياکے، سہان آراچیگے، جنتھ لیاناگے، داسن شناکا، سچندو کولمباجے، ایشان ملنگا، اسیتھا فرنینڈو اور دلشان مدوشنکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp