نیشنل پریس کلب کے وفد کی عمار مسعود سے بھابھی کے انتقال پر تعزیت

بدھ 28 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے خصوصی وفد نے وی نیوز کے دفتر کا دورہ کیا اور چیف ایڈیٹر عمار مسعود سے ان کی بھابھی کے انتقال پر تعزیت کی۔

صدر نیشنل پریس کلب عبدالرزاق سیال کی سربراہی میں وفد میں سیکریٹری ڈاکٹر فرقان راؤ اور سرفراز راجا شامل تھے، جبکہ سینیئر صحافی وسیم عباسی اور نعمت خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وفد نے مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے صدر عبدالرزاق سیال اور سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل چیف ایڈیٹر وی نیوز عمار مسعود کی بھابھی کا انتقال ہوگیا تھا، جنہیں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

ملک کی نامور سیاسی و سماجی شخصیات نے چیف ایڈیٹر وی نیوز عمار مسعود سے بھابھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp