وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 85 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک روپے 85 پیسے اضافے کے بعد 377 روپے 91 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت ایک روپے 75 پیسے اضافے کے بعد 399 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 29 اکتوبر سے ہوگا۔
مشرق وسطیٰ بحران کے باعث حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جاتا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔











