تھرپارکر: ایمبولینس میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے 8 افراد جاں بحق، 4 زخمی

جمعرات 29 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تھرپارکر کے علاقے نگرپارکر کے گاؤں ڈانو دھاندل میں ایمبولینس میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے 8 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:تھرپارکر میں زہریلے دھویں سے شہریوں کی صحت کو خطرات، بھٹے منتقل کرنے کا مطالبہ

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق دھماکا بنیادی مرکزِ صحت (بی ایچ یو پلس) میں کھڑی پی پی ایچ آئی کی ایمبولینس میں ہوا۔ ایمبولینس میں آکسیجن سلنڈر تبدیل کرتے ہوئے آگ لگی، جس کے بعد دھماکا ہوگیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں ایک حاملہ خاتون، 2 تیماردار اور اسپتال کے 4 ملازمین شامل ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال مٹھی منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:حکومت کی نااہلی، تھرپارکر میں آر او پلانٹ برسوں سے بند، مقامی شہری بیڈ گورننس سے پریشان

انتظامیہ، ریسکیو اور محکمہ صحت کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp