پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مہنگا

جمعرات 29 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 85 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 400 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 30 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 399 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 400 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پیٹرول کی قیمت 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے، اس کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp