حیدرآباد میں سڑک کی تعمیر کا ایک انوکھا انداز سامنے آیا ہے جہاں نئی تعمیر ہونے والی سڑک کے عین درمیان بجلی کے پول تاحال موجود ہیں۔
موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان کی جانب سے اس صورت حال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ سندھ حکومت، ضلعی انتظامیہ اور میئر حیدرآباد کو بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس معاملے پر میئر حیدرآباد کے ترجمان کا مؤقف ہے کہ سڑک ابھی زیرِ تعمیر ہے اور اس حوالے سے بلاجواز تنقید کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ محکمہ بجلی روزانہ کی بنیاد پر سڑک کے درمیان موجود بجلی کے پول ہٹانے کا کام کر رہا ہے۔ جانیے دلچسپ روداد اس ویڈیو رپورٹ۔










